• news

جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سمیت 6 رہنماؤں کو ایک اور مقدمہ میں سزائیں

 لاہور (وقائع نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت چھ رہنماؤں کو ایک اور مقدمہ میں سزائیں سنا دیں۔ اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی جانب سے حافظ محمد سعید، حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے پندرہ، پندرہ سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ دو، دو لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ جمعرات کے دن عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 32/19 کی سماعت ہوئی جس میں مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔ بیانات ریکارڈ اور جرح کا عمل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن