• news

جنرل ندیم رضا کی قطری وزیردفاع اور مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقاتیں

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے قطر کے سرکاری دورے  کے دوران  مملکت کے وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد المعطیہ، قطر کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) غنم بن شاہین الغنیم اور فوجی سربراہان  سے الگ الگ ملاقاتیں  کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران طرفین نے باہمی  دلچسپی کے مختلف شعبوں، سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بالخصوص کشمیر اور افغانستان  کے حوالہ سے علاقے کی مجموعی  صورتحال پر غور کیا۔ دوران ملاقات دونوں ممالک کے مابین فوجی مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات بھی زیر غور آئے۔ سٹریٹجک تعلقات قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ جنرل ندیم رضا نے نیشنل سکیورٹی اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور جاری تربیت کے مختلف پہلوؤں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے  تربیت اور مہارت  کے اعلی معیار کی تعریف کی۔ قبل ازیں قطر کے جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل ندیم رضا کو قطر کی مسلح افواج کے ایک زبردست دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن