• news
  • image

شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے فرمانروا سے ملاقات

مکتوب دوبئی

طاہر منیر طاہر

وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خاناور پاکستانی قیادت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،دو طرفہ باہمی اقتصادی و معاشی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گذشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد المختوم سے ملاقاتےں کےں ،دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،دو طرفہ باہمی اقتصادی و معاشی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کےا تھا ،اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قرےشی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مذہبی تاریخی اور تہذیبی بنیادوں پر استوار دو طرفہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں پاکستان، کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے برادرانہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے 
متحدہ عرب امارات میں مقیم لاکھوں پاکستانی گذشتہ کئی دہائیوں سے یو اے ای کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں 
آئندہ سال، دوبئی میں منعقد ہونیوالی نمائش (ایکسپو 2020) میں پاکستانی پویلین، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دہائیوں پر محیط دوستی کا مظہر ہو گا،فریقین کے مابین پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کےا گےا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قرےشی نے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المختوم کو یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور ان کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیا، شاہ محمود قریشی کی دبئی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات بھی ہوئی ۔ دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی مخدوش صورت حال سے آگاہ کیا،دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اب تک سامنے آنے والی مثبت پیش رفت پر بھی تبادلہ ء خیال ہوا، اس موقع پر شاہ محمود قرےشی کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں مقیم 16 لاکھ کے قریب پاکستانی گذشتہ کئی دہائیوں سے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیںپاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے جلد از جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا
وزیر خارجہ نے کرونا وبا کے دوران پاکستان سمیت دنیا بھر میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے فراہم کردہ معاونت قابلِ تحسین ہے 
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کے فروغ کیلئے ادارہ جاتی میکنزم بنانے پر اتفاق
وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو دورہ ءپاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کیا
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق-وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ابو ظہبی میں شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہ کےا ،متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی اور ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور امتیاز احمد گوندل بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے،وزیر خارجہ نے مسجد سے جڑے مرحوم شیخ زاید بن سلطان کے مزار پر حاضری دی۔ انھوں نے مرحوم رہنما کی دنیا کی مختلف قوموں کے درمیان رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے پیغام کا تذکرہ کیا ،انہوں نے گرینڈ مسجد کے مختلف حصے دیکھے۔ شیخ زاید جامع مسجد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر یوسف العبیدی نے وزیر خارجہ کو مسجد کی تاریخ اور اسکی تعمیر میں استعمال ہونے والے اجزائ اور فن تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا.
وزیر خارجہ نے اس عظیم مسجد کی طرز تعمیر اور فنی محاسن کو سراہا،وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ ابوظہبی کی گرینڈ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی-
متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم سے انتہائی سود مند ملاقات ثابت ہوئی ،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک اسے فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں،میری اپنے بھائی، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید سے بہت اچھی ملاقات ہوئی۔میں نے انہیں خطے میں امن و امان کی درپیش خطرات سے آگاہ کیا
میں نے انہیں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کو ویزہ سمیت درپیش مشکلات کا تزکرہ کیا اور ان کے موقف کو بھی سنا اور ہم نے اپنی گذارشات بھی پیش کیںایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے ہمارا موقف واضح اور غیر متزلزل ہے ہم مسئلہ فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل کے موقف پر قائم ہیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن