کرونا کی نئی قسم اور برطانیہ پر سفری پابندیاں لگانے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ
جویریہ بنت ربانی
(آزاد کشمیر )
برطانیہ میں دیافت نئے کورونا وائرس سے ملتے جلتے کورونا وائرس کی نئی شکل نے ساری دنیا کو حیران کر دیا ہے ۔اسی وجہ سے پچاس کے قریب ممالک نے اس سے فضائی رابطے منقطع کر دئیے ہیں ،اس حوالے سے حال ہی میں وزیراعظم پاکستان کے چئیرمین کورونا ٹاسک فورس کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاءالرحمان نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لیے مقامی سطح پر ویکیسن کی تیاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں سائنسدانوں نے بالخصوص طور پر یورپین ممالک میں کورونا وائرس کی نئی لہر میں تغیر کا مشاہدہ کیا۔
کراچی میں بھی ہم نے اس سے ملتا جلتا کورونا وائرس جو کہ برطانیہ میں دیکھا گیا ہے یہاں بھی دریافت کیا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت 200سے زائد کمپنیاں نئی شکل میں آنے والے وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکیسن کی تیاری میں مصروف ہیں۔
ویکیسن کے مستند ہونے اور اس کے لوگوں کی صحت پر اثرات دیکھنے کے لیے کافی وقت لگے گا۔ڈاکٹر عطاء نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں سائنسدان وائرس کا معائنہ کےا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب ماہرین نے دعویٰ کیا تھا کہ کورونا کی نئی قسم وائرس کی پچھلی قسم کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے۔ انکشاف ہوا کہ کورونا کی یہ نئی قسم تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کے باعث برطانیہ میں کورونا کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس انکشاف کے بعد دنیا کے کئی ممالک برطانیہ سے فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر چکے ہیں۔
برطانیہ پر سفری پابندیاں لگانے والے ممالک کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ وائرس کی نئی قسم کی دریافت کے بعد بیشتر یورپی ممالک نے برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے تمام پروازیں روک دی ہیں اور ان کے علاوہ دیگر ممالک بھی ایسے اقدام پر غور کررہے ہیں۔ پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے مزید شدت اختیار کرلی جہاں عالمی وباء کے باعث صرف ایک دن میں 111 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 256 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کی طرف سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 9 ہزار 668 تک جا پہنچی ہے۔اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 783 افراد جان بحق ہوچکے ہیں ، صوبہ سندھ میں یہ تعداد 3 ہزار 419 بتائی گئی جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 577 جان کی بازی ہار گئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد میں 398 جب کہ گلگت بلتستان میں 99 افراد لقمہ اجل بن گئے ، صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 181 اور ا?زاد کشمیر میں 211 بتائی گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 36 ہزار 721، صوبہ خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 160، صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 7 ہزار 407، صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 874 جب کہ صوبہ بلوچستان میں یہ تعداد 18 ہزار 5 ہے اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838 افراد عالمی وباء کوروناوائرس کے متاثرین میں شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 ہوچکی ہے ، جن میں سے ملک بھر میں 4 لاکھ 17 ہزار 134 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔