بابر اعظم کی غیر موجودگی سے پاکستان ٹیم کو مشکل ہوگی: انضمام الحق
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کپتان بابر اعظم کی غیر موجودگی سے پاکستان ٹیم کو مشکل ہوگی۔ میزبان کیویز ٹیم کافی ٹف ٹیم ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ ٹی ٹونٹی میچ جیت کر جا ٹیسٹ کھیلنے جا رہے ہیں تو مائنڈ سیٹ پازیٹیو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میزبان نیوزی لینڈ کافی ٹف ٹیم ہے، قومی ٹیم کو کافی محنت کرنا پڑے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عامر کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ٹھیک نہیں۔ اگر کوئی مسئلہ تھا تو وقار یونس اور مصباح الحق کی شکایت کرتے۔ محمد عامر کو پی سی بی سے رابطہ جانا چاہیئے تھا اگر بات نہ سنی جاتی پھر یہ فیصلہ کرنا چاہیئے تھا۔ محمد عامر کی ریٹائرمنٹ سے پاکستان کی باؤلنگ پر فرق پڑے گا۔