• news

کرونا سے زیادہ خطرناک نااہلوں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے، رانا ثناء اللہ

بہاولپور(بیورو رپورٹ)کرونا سے زیادہ خطرناک نااہلوں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے جس نے پاکستان کی اکانومی کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے حکمران پی ڈی ایم کے جلسوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور انہوں نے اپوزیشن کی خلاف بدزبانی کے طور مار کھڑے کردیئے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ نے مسلم لیگ (ن ) کے رہنما چوہدری سعودمجید کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو اور ججہ ہائوس میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ اس موقع پر لیبرونگ ‘ کسان ونگ ‘ لائرز ونگ کے عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ ملک اقبال چنڑ ‘ کاظم علی پیرزادہ ‘ میاں نجیب الدین اویسی ‘ خالد وارن ‘ خالدمحمود ججہ ‘ رانا تنویر الحسن ‘ملک ظہیر اقبال چنڑ ‘ سیٹھ جعفر ‘ شیخ ریاض الدین سمیت مسلم لیگی کارکنوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ‘ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوام کو مہنگائی کے چنگل سے نجات دلانے کیلئے جلسے اور ریلیوں کا انعقاد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک پر شوگر ‘ تیل ‘ گیس ‘ ادویات مافیا کا قبضہ ہے جبکہ ٹائیگر فورس جو دراصل ٹائوٹ فورس ہے  جس کے ذریعے ملک کے ہر شخص کو بلیک میل کیاجارہا ہے 2013ء میں جو چینی 53روپے فی کلو تھی آج اس کے نرخ 100روپے سے بھی بڑھ چکے ہیں ملک پر چینی کی مد میں 400اربر وپے سے زائد کا ڈاکہ ڈالا گیا آٹے اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ ہو چکا ہے ادویات کی قیمتیں عام انسان کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں‘ حکومت کے اڑھائی سال میں کسی کی آمدن تو نہیں بڑھی لیکن مہنگائی چار سے چھ گنا بڑھ چکی ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دینے کا ہے ووٹ کا فیصلہ تسلیم کیاجائے یہ ملک ووٹ کی طاقت سے حاصل کیا گیا لیکن اس ملک کو بندوق اوربوٹ کی طاقت سے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے ڈکٹیٹروں نے ووٹ کی عزت کو روندا ‘ انہوں نے کہا کہ پاگل خان کنٹینر پر چڑھ کر جب حکومت کو گالیاں دے رہا تھا تو نواز شریف نے اسے سمجھانے کی کوشش کی اور کہا کہ اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے ‘ افواج پاکستان دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں اور ہمارے جوان شہید  ہورہے ہیں لیکن نیازی ایمپائر کی انگلی کے سہارے ہوائوں میں اڑ رہا تھا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک حکمرانوں سے نجات تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ نیب ‘ اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے اپوزیشن کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں یہ لوگ کو کین اور ہیروئن پی کر ہمارے خلاف کیسز بناتے ہیں لاہور میں کھوکھر فیملی کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ‘ حکومت ریڈ لائن کراس نہ کرے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملک میں 3جنوری سے ریلیاں نکالی جائیں گے جن کا آغاز بہاولپور سے ہوگا 3جنوری کی ریلی سے مریم نواز ‘ بلاول بھٹو ‘ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے ‘ اس موقع پر جنرل سیکرٹری ن لیگ پنجاب سردار اویس لغاری نے بھی خطاب کیا ‘ کنونشن میں سابق صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑ ‘ میاں نجیب الدین اویسی اور خالد محمود ججہ نے مہمانوں کو روایتی اجرکیں پہنائیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن