• news

پی ڈی ایم اسمبلیوں کی تحلیل کی بات کرتی ہے‘ سینٹ کی نہیں: قمر زمان کائرہ

سرگودھا (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اسمبلیوں کی تحلیل کی بات کرتی ہے سینٹ کی نہیں۔ ذرائع کے مطابق پی پی پی کے صوبائی صدر قمرالزمان کائرہ نے سرگودھا آمد پر پی ڈی ایم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ میں حکومت کو واک اوور نہیں دیں گے۔ جس میں ایک یا دو نشست سے ہی  برتری حاصل ہو سکتی ہے۔  قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست غریب آدمی کی آواز ہے اور چینی آٹا مافیا کے خلاف ہے۔ موجودہ حکومت ایک فاشسٹ حکومت ہے جس کے خاتمہ کے لئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدو جہد جاری رہے گی۔ قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پیلز پارٹی نہ کسی سلیکٹرز کے ساتھ مذاکرات کرتی ہے اور  اسکی حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سن 47ء سے لیکر سیاست دانوں  کو کرپشن کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ احتساب کا ایسا ادارہ ہونا چاہیے جو بلاتفریق سب کا احتساب کرے صرف سیاست دانوں کا ہی نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن