• news

3 ایس پی، 18 ڈی ایس پیز، 7 افسروں کے تقررو تبادلے  

لاہور (نمائندہ خصوصی+ سپیشل رپورٹر) آئی جی پنجاب انعام غنی  نے 21افسروں کے تبادلے کر دئیے۔ پنجاب پولیس میں تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تین ایس پی اور 18 ڈی ایس پیز کے تبادلے کر دئیے گئے۔ ساجد حسین کھوکھر  ایس پی اینٹی رائیڈ سکواڈ لاہور، رفعت حیدر بخاری ایس پی ہیڈ کوارٹر ایلیٹ فورس لاہور، آصف امین  ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ تعینا ت۔ فرخ جاوید ڈی ایس پی صدر ساہیوال، مظہر احمد ڈ ی ایس پی پسرور سیالکوٹ، غلام دستگیری ایس پی فیروز والا، خالد محمود ڈی ایس بڑا گھرا ننکانہ، ڈی ایس پی فتح محمد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے سپرد کر دی گئی، واجد علی ڈی ایس پی سانوالی سرگردھا، مسعود احمد ڈی ایس پی آر آئی بی شیخوپورہ ریجن۔ شکیل احمد ڈ ی ایس پی ایس پی یو لاہور، ڈی ایس پی انور سعید کی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹبلری فاروق آباد کے سپرد کر دی گئیں۔ ضیا اللہ خان کو ڈی ایس پی ایس پی یو لاہور۔ آصف حنیف جوئیہ اور لال محمد کھوکھر کو کو ڈی ایس پی ایس پی یو لاہور تعینات احسان اللہ خان ڈی ایس پی باغبانپورہ لاہور، ڈی ایس پی نعیم بٹ کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کے سپرد محمد اعجاز کو ڈی ایس پی سبزہ زار لاہور، محمد زاہد کو ڈی ایس پی کھیالی گوجرانوالہ، ڈی ایس پی ظفر اقبال اور سلیم اختر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔ پنجاب حکومت نے 4 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلم حیات سیال کو سیکرٹری بورڈ آف ریو نیو جنوبی پنجاب، محمد الطاف بلوچ کو سیکرٹری بلدیات جنوبی پنجاب جبکہ محمد اسد کو گریڈ 19میں ترقی دے کر ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ حکومت پنجاب نے مزید 3 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ڈائریکٹر(ایڈمن اینڈ فنانس) لاہور رنگ روڈ اتھارٹی محمد اسد کو گریڈ انیس میں ترقی دے کر اس ترقی کو موئثر کرنے کی غرض سے تبدیل کر کے پروگرام ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ انیس میں ترقی کے مئوثر ہونے کے بعد محمد اسد واپس ڈائریکٹر(ایڈمن اینڈ فنانس) لاہور رنگ روڈ اتھارٹی ہو جائیں گے۔ ایڈیشنل سیکریٹری( پی اینڈٹی) ایس اینڈ جی اے ڈی شہنشاہ فیصل عظیم کو تبدیل کر کے او ایس ڈی اور او ایس ڈی منیب الرحمن کی باقی چھٹی کینسل کر کے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری( پی اینڈ ٹی)  ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن