• news

پاکستان کامفت اور رعایتی کرونا ویکسین لینے کیلئے عالمی ادارے گاوی کو خط 

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) پاکستان نے مفت اور رعایتی کرونا ویکسین حاصل کرنے کے لیے ایمونائزیشن اور ویکسی نیشن کے عالمی ادارے گاوی کو خط لکھ دیا۔پاکستان نے مفت اور رعایتی کرونا وائرس ویکسین کیلئے رجوع کرلیا۔گاوی ایمونائزیشن اور ویکسی نیشن کا عالمی ادارہ ہے۔ پاکستان نے 20 فیصد آبادی کے لیے مفت جبکہ 20فیصد آبادی کے لیے رعایتی قیمت پر کرونا وائرس ویکسین مانگی ہے۔ پاکستان کی ساڑھے 4 کروڑ آبادی کے لیے کرونا وائرس ویکسین مفت جبکہ ساڑھے 4کروڑ آبادی کے لیے رعایتی قیمت پر ملے گی۔ پاکستان کو کرونا ویکسین مارچ میں ملنے کا امکان ہے، پاکستان نے گاوی کو کرونا ویکسی نیشن کا آپریشنل پلان جمع کروا دیا، گاوی نے پاکستان کے کرونا ویکسی نیشن آپریشنل پلان کو سراہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن