جرمنی کا پاکستان کیساتھ 1.95 بلین روپے امداد کی فراہمی کا ٹیکنیکل تعاون معاہدہ طے
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جرمنی کا پاکستان کیساتھ 1.95 بلین روپے امداد کی فراہمی کا ٹیکنیکل تعاون معاہدہ طے ہو گیا ،وزارت اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت جرمنی پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاؤ اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں لیبرز کے سوشل معیار کو بہتر بنانے کیلئے مدد ملے گی ،سیکرٹری اقتصادی امور نے جرمنی کا پروگرام کی فراہمی کیلئے شکریہ ادا کیاجرمنی کا پاکستان کے سماجی شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔