موٹروے زیادتی کیس، ملزموں کے جوڈیشنل ریمانڈ میں 4 جنوری تک توسیع
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4جنوری تک توسیع کر دی۔ جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام کی جانب سے ملزم عابد ملہی اور شفقت کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کا چالان پیش کرنے سے متعلق مزید مہلت طلب کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزموں کے خلاف کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ پولیس نے زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔