قائداعظم عظیم اور سحر انگیز شخصیت کے مالک تھے: طاہر القادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ قائداعظم کردار کی پختگی اور گفتار کی صداقت کی وجہ سے ایک عظیم اور سحر انگیز شخصیت کے مالک تھے۔ اہل علم و دانش جانتے ہیں قائداعظم اسلامی فکر کے علمبردار تھے۔ عقیدہ اسلام کے اظہار پر انہوں نے کبھی معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہیں کیا تھا۔ اسلام کے نظام سیاست معیشت اور معاشرت کے حوالے سے ان کے خیالات واضح اور ہر نوع کے ابراہم سے پا کصاف تھے۔ دریں اثناء قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مسیحی عوام کو کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔