ملتان: بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر جاوید ہاشمی، فیملی کے 5 میٹر کاٹ دیئے گئے
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر میپکو نے ملتان میں جاوید ہاشمی اور فیملی کے پانچ میٹر کاٹ دیئے بجلی کے میٹرز جاوید ہاشمی زاہد بہار ہاشمی فرخندہ بی بی اور شاہد بہار کے نام سے تھے۔ ایس ڈی او کے مطابق زاہد بہار ہاشمی کے نام بغیر میٹر پر رقم واجب الادا ہے۔ فرخندہ بی بی کے نام پر ایک میٹر کا بل 40 ہزار 930 روپے واجب الادا تھا۔ کنکشن منقطع کرنے پر زاہد ہاشمی نے میپکو ٹیم کو دھمکیاں اور گالیاں دیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ بل ادا شدہ ہیں۔ ایک ایک پیسہ ادا کیا ہوا ہے۔ میٹر کاٹ کر زیادتی کی گئی۔ بل ادا کر چکا ہوں۔ عدالت جاؤں گا۔