قوم کی خوشیاں سانجھی ، ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں : عثمان بزدار
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلی عثمان نے مسیحی برادری کے ارکان اسمبلی کو کرسمس کیک کا تحفہ بھجوایا۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم کو شنیلہ رتھ، اراکین پیٹر گل اور ہارون گل کو بھی کرسمس کیک بھجوائے گئے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستانی قوم کی خوشیاں سانجھی ہیں۔ ہم سب ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ خوشی ہے کہ مسیحی برادری نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے کرسمس کی تقریبات منائیں۔ کرونا کے باعث میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی میں شریک نہیں ہو سکا۔ میری طبعیت پہلے سے بہتر ہے۔ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ضروری ادویات بھی لے رہا ہوں اور آرام بھی کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صحت یابی کے لئے عوام کی دعاؤں پر ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ وزیر اعلی کے حکم پر پولیس نے چونیاں میں خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ایک ملز م کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم آصف کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او قصور نے کہا کہ خواجہ سرا کو انصاف فراہم کریں گے اور دیگر ملزمان کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔