پی ڈیم ایم اور سونامی دونوں بند گلی میں داخل ، وزیراعظم کو رائٹ ٹرن کی ضرورت ہے: سراج الحق
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ شرم کی بات ہے کہ بائیس کروڑ عوام کا وزیراعظم کہتا ہے میری تربیت نہیںآپ کولانے والوں نے آپ کے ساتھ اور ملک کے ساتھ زیادتی کی اصل میں وزیر اعظم کو یو ٹرن کی نہیں رائٹ ٹرن کی ضرورت ہے پی ڈی ایم گیارہ جماعتوں کا اتحاد ہے ہم اس سیاسی برہانی کا حصہ نہیںاس نیلے پیلے اتحاد کا کوئی مستقبل نہیں ان خیا لات کا اظہار انہوںنے گوجرانوالہ کے سپورٹس اسٹیڈیم میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیاجلسہ سے مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم ، نائب امیر لیاقت بلوچ ، مرکزی صدر جے آئی یوتھ زبیر احمد گوندل ، صوبائی امیر جاوید احمد قصوری ، بلال قدرت بٹ ، جبران سلمان بٹ ، ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا ، صدیق احسن بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حصول پاکستان کے لیے قائد اعظم کے ویژن پر برصغیر کے لاکھوں انسانوں نے جانوں کی قربانیاں دیں اج قائد اعظم کے سامنے پوری قوم شرمندہ ہے قائد اعظم کے بعد برطانیہ کے غلاموں نے پاکستان سے غداری کی انھوں نے قائد اعظم کے پاکستان کو توڑا اس پر قرضہ چڑھایا ہم اپنے خون کا آخری قطرہ بہیا کر پاکستان کو حقیقی پاکستان بنائیں گے انھوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ بائیس کروڑ عوام کا وزیراعظم کہتا ہے میری تربیت نہیں ہے ان کو تربیت کے لیے کسی اچھے پرائمری سکول میں بھیجنا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکومت نے 950 دنوں میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیاعوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ سراج الحق نے کہاکہ پی ڈی ایم گیارہ جماعتوں کا اتحاد ہے اور ہم اس سیاسی بریانی کا حصہ نہیں۔ اس ملک میں اسلام کا نظام ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور سونامی اب بند گلی میں داخل ہو گئے ہیں عمران خان نے جس طرح اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کیا ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں۔ سراج الحق نے کہاکہ المیہ یہ ہے کہ سیاست دان مارشل لا میں جمہوریت کی بات کرتے ہیں اور جمہوریت میں فوج کی طرف دیکھتے ہیں سیاست دانوں کو مل بیٹھ کر شفاف الیکشن کا لائحہ عمل بنانا چاہیے۔