• news

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 2 جنوری  کو طلب‘ استعفوں‘ لانگ مارچ سینٹ‘ ضمنی الیکشن پر بات ہوگی: ترجمان 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس 2جنوری کو لاہور میں طلب کر لیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان صدارت کریں گے۔ جس  میں استعفوں، لانگ مارچ، سینٹ الیکشن اور ضمنی انتخابات سمیت دیگر امور پر غور کیا  جائے گا۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم قیادت کی کردار کشی مہم کی مذمت کی جائے گی اور اجلاس میں حکومت پر مزید دبائو بڑھانے کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن