• news

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے میڈلز جیتنے پرانعامی رقم میں اضافہ کر دیا:محمود خان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) وزیر اعلی خیبرپی کے محمود خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر میڈلز جیتنے پر نقد انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ان کھلاڑیوں کیلئے سکالرشپ پروگرام کا آغاز بھی کیا ہے تاکہ وہ کھیل کیساتھ ساتھ تعلیم بھی جاری رکھ سکیں۔ بنیادی سطح پر کھلاڑیوں کی تیاری وتربیت کیلئے ڈویژنل اور اضلاع کی سطح پر کوچ تعینات کئے جارہے ہیں یہ صوبے کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ہر ضلع میں کوچ تعینات کئے جائیں گے بنیادی سطح پر تربیت نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ متاثر ہو رہا تھا اور بنیادی سطح پر کوچنگ سے با صلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن