• news

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی تیاریوں کا 4 جنوری سے آغاز

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)آئی  سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2022ء کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں کا آغاز 4 جنوری سے لاہور میں ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز میں شیڈول ایونٹ کیلئے 31 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے۔ پی سی بی ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو عمر کیلئے آئی سی سی کے مقررہ معیار کی وجہ سے کیمپ میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔پی سی بی ان کھلاڑیوں میں محمد حریرہ، مبشر نواز، مبصر خان، صائم ایوب اور ذیشان احمد شامل ہیں۔چیف آف جونیئر سلیکشن کمیٹی سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے قبل تربیتی کیمپ لگانے کی بجائے اس مرتبہ ایونٹ سے 12 ماہ قبل اپنی تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان باصلاحیت کرکٹرز کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بہترین کوچز کی زیرنگرانی اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا۔انڈر 19 کے بہترین کرکٹرز کی شناخت کرکے پھر انہیں بڑے سٹیج کیلئے تیار کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن