آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ لیاری نیشنل کلب نے جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل ٹائٹل لیاری نیشنل فٹبال کلب نے اپنے نام کرلیا۔ فائنل میچ میں لیاری نیشنل فٹبال کلب کراچی نے نواب نوروز خان شہید کلب زہری کو 2-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خاص بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء آغا شکیل احمد درانی جبکہ اعزازی مہمانوں میں کمانڈنٹ قلات سکاؤٹس کرنل ضمیر احمد اور ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ تھے۔ آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔