اسامہ شہید اوپن خیبرپی کے ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) اسامہ شہید اوپن خیبرپی کے ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 26 دسمبر سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگی جس میں مختلف اضلاع کے ویٹرن،اوپن اور جونیئر کیٹگری میں پچاس سے زائد مینز ویمنز کھلاڑی شرکت کریں گے۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن اور صوبائی ایسوسی یشن کے سینئر نائب صدر کفایت اللہ نے کہا کہ اے پی ایس واقع میں شہید اسامہ کی یاداور ان کے نام سے منسوب چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز میںسو سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ شیڈول کے مطابق 20 جنوری 2021سے نیشنل رینکنگ ماسٹر کپ نوشہرہ میں شروع ہوگی جس میںچاروں صوبوں سمیت ڈیپارٹمنٹس کے 32 میل اور 24 فیمل کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ اس چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا بین الاقوامی ایونٹس کیلئے انتخاب کیا جائیگا۔ 2021 سال کا دوسرا ایونٹ آل پاکستان اوپن منسٹر کپ 28 فروری کو پشاور میں منعقد کیا جائیگا جبکہ اس سے پہلے 15 فروری کو کو چز اور کھلاڑیوں کیلئے دس روز کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔