• news

فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کار مسجد اقصی میں داخل، بے حرمتی

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصی میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں 50 یہودی آباد کاروں، 40 یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت  دسیوں  یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے حرمتی کی۔فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی سپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967 سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن