پنجاب اسمبلی کی زیرتعمیر عمارت مکمل کرنے کی ایک اور ڈیڈ لائن ختم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی زیرتعمیر عمارت کو مکمل کرنے کی ایک اور ڈیڈ لائن گزشتہ روز ختم ہو گئی۔سپیکر پنجاب اسمبلی تعمیر کے ذمہ متعلقہ محکموں کو ہدایت کی تھی کہ 25 دسمبر تک پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر عمارت کا تعمیراتی اور دیگر کام مکمل کرتے ہوئے عمارت کو اسمبلی سیکرٹریٹ کے سپرد کیا جائے۔ معلوم ہوا ہے کہ نئی ایوان اور عمارت میں آئی ٹی کا کام ابھی ادھورا ہے جس کو مکمل کرنے میں مزید چند ہفتے درکار ہیں۔