امریکی سپر گن کا 70کلومیٹر دور کادرست نشانہ، ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی توپ سے 70 کلو میٹر دور درست نشانہ لگاکر نیا ریکارڈ بنادیا گیا۔ اس ’’سْپر گَن‘‘ کو امریکی ریاست ایریزونا میں ٹیسٹ کیا گیا۔ 70 کلو میٹر دور سے درست نشانہ لگا کر اس سپر گن نے ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ سپر گن میں استعمال ہونے والا شیل جی پی ایس اور لیزر ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نئی سپر گن 2023 تک عسکری مقاصد کے لیے تیار ہو جائے گی۔