رواں مالی سال دسمبر تک 29 ارب روپے کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کیں، ایف بی آر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ رواں مالی سال سمگل شدہ اشیاء کی ضبطگیوں اور ڈیوٹی ڈرابیک کی ادائیگی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ رواں مالی سال جولائی تا دسمبر 29 ارب روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں جو کہ پچھلے سال 21 ارب روپے کی تھی۔ اس طرح رواں سال ضبط شدہ اشیاء کی مالیت میں 37 فیصداضافہ حاصل ہوا ہے۔ اسی طرح ڈیوٹی ڈرابیک کی مد میں رواں مالی سال اب تک 5 ارب روپے اداکئے جا چکے ہیں۔پاکستان کسٹمز نے سمگلنگ کے خلاف جاری آپریشنز کو تیز تر کر دیا ہے تا کہ مقامی تاجر جو کہ قانونی تجارت کررہے ہیں، کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے اور سمگل شدہ اشیاء کے معیشت پر منفی اثرات کو ختم کیا جا سکے۔