جعلی ڈگریاں،سعودی عرب کا 2799 غیر ملکی انجینئروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) سعودی عرب نے دو ہزار سات سو ننانوے 2799 ان غیر ملکی انجینئروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی ڈگریاں جعلی نکلی ہیں۔ سعودی عرب کی کونسل آف انجینئرز کے سیکرٹری جنرل انجینئر فرحان الشمان نے میڈیا کو بتایا کہ یہ افراد مطلوبہ کوالیفکیشنر کے بغیر کام کررہے ہیںان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جن کے پاس مطلوبہ صلاحیت اور تعلیمی استعداد نہیں ان کا مختلف منصوبوں پر کام کرنا ایک بڑا رسک ہے۔ کونسل آف انجینئرز کے سیکرٹری نے کہا کہ ہم ان افراد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں جو جعلی دستاویزات پر ملازمتیں حاصل کرکے سعودی عرب کی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔