• news

بھارت: 80 سالہ بزرگ کے پیٹ سے 2 ہزار سے زائد پتھریاں نکال لی گئیں

نئی دہلی (آن لائن)بھارت میں ایک 80 سالہ بزرگ کے پیٹ میں 2 ہزار سے زائد پتھریاں الٹرا ساؤنڈ میں دیکھی گئیں جنہیں آپریشن کے ذریعے نکالا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کا رہائشی 80 سالہ سری چند کیتھل کے جے پوہسپتال میں ہرنیا کی شکایت لے کر پہنچا تھا۔ الٹرا ساؤنڈمیں ڈاکٹرز کو علم ہوا کہ ان کے پیٹ میں پتھریاں موجود تھیں۔آپریشن کے دوران ہسپتال کی ٹیم نے سری چند کے پیٹ سے مجموعی طور پر چھوٹی بڑی 22 سو 15 پتھریاں نکالیں، پتھریاں گننے میں ہسپتال کی ٹیم کو ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لگا۔

ای پیپر-دی نیشن