حکومت سطح پر ایم کیو ایم سے رابطے ہوئے ہیں دباؤ میں ملک چھوڑا: حیدر عباس رضوی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومتی سطح پر ایم کیو ایم سے رابطے ہوئے ہیں۔ ہمارے 9 نکاتی معاہدے میں ایک پر بھی عمل ہوتا دکھائی نہیں دیا۔ مردم شماری کی درستی ایم کیو ایم کے معاہدے کا پہلا نکتہ تھا۔ ایک سوال پر کہا کہ میں پارٹی کے مشورے پر پاکستان آیا تھا اور پھر واپس چلا گیا تھا۔ سکیورٹی خدشات تھے۔ دباؤ بھی تھا اس لئے ملک سے باہر گیا۔ صورتحال اتنی زیادہ پیچیدہ تھی کہ مناسب سمجھا ملک سے باہر چلا جاؤں۔ مرتضیٰ وہاب کے بیان کے حوالے سے کہا کہ پی پی کی تو تاریخ لولی پاپ دینے کی ہے۔