• news

 قوم قائداعظمؒ محمد علی جناح کا احسان کبھی نہیں اتار سکتی: قمرالزماں بابر

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ قوم قائداعظمؒ محمد علی جناح کا احسان کبھی نہیں اتار سکتی۔ قائداعظمؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو یکجا کیا اور ان کے لئے آزاد وطن کا حصول ممکن بنایا۔ قائدؒ کے اصول ایمان اتحاد اور تنظیم پر عمل کے ذریعے ہی چیلنجز کا مقابلہ اور مسائل کا حل ممکن ہے۔

 قائداعظم نے حصول تعلیم پر زور دیا۔ آپ طلبہ کو قوم کا سرمایہ خیال کرتے تھے۔ قائد کے اصولوں پر عمل کیلئے تعلیم یافتہ قوم کی ضرورت ہے۔ حکومتیں فروغ تعلیم کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل لگائیں۔ ملک میں تبدیلی تعلیم کے ذریعے ہی آئیگی۔

ای پیپر-دی نیشن