لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 27 دسمبر کو ہونگے
لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 27 دسمبر 2020ء کو ہونگے، ان انتخابات میں صدر، سیکرٹری ،نائب صدر اور فنانس سیکرٹری کی چار نشستوں پر مجموعی طور پر 12امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ صدر اور سیکرٹری کی نشست پر ون آن ون مقابلہ ہو گا ۔ نائب صدر اور فنانس سیکرٹری کی نشستوں پر چار چار امیدوار ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں نے وکلاء ممبران سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔