• news

نوازشریف دور میں کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا: مریم اورنگزیب

ا سلا م آ با د( وقا ئع  نگا رخصوصی)  مریم  اورنگزیب  نے نوازشریف کے دور حکومت میں وفد اسرائیل بھجوانے کی تردید کر دی۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ایسا  کوئی دورہ یا رابطہ نہیں ہوا۔  بے بنیاد اطلاعات پھیلا کر ملکی مفادات کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ نوازشریف  اور  مسلم لیگ (ن) قائداعظم کے اصولی مؤقف کے حامی اور پہرے دار ہیں۔ کشمیر کا سودا کرو تم اور الزام لگاؤ نوازشریف پر؟۔ کابینہ وزیر کی خبریں آنے پر اب یہ الزام بھی نوازشریف پر؟  کوئی شرم‘ کوئی حیا؟۔  اس پر ہم نے بولنا شروع کیا تو جھوٹ پھیلانے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔مریم اورنگزیب نے قائداعظم‘ نواز شریف کے یوم ولادت پر پاکستانی قوم اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج تین خوشیوں کا دن ہے‘ تینوں خوشیاں ہمیں بے حد عزیز اور باعث مسرت ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن