• news

الیکشن کمیشن جانب سے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے میں5دن رہ گئے

اسلام آباد(نا مہ نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرنے کی ڈیڈ لائن میںپانچ دن رہ گئے ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے 15جنوری کے بعد اثاثوںکے گوشوارے جمع نہ کرنے والے اراکین کے اسمبلی کی رکنیت معطل کریگی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قانون سازوں سے 30جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کہا ہے۔ وفاقی اور صوبائی قانون ساز 31دسمبر تک اثاثوں اور واجبات کے ساتھ ساتھ ان کے بیوی بچوں کے سالانہ اثاثوں کے اسٹیٹمنٹ داخل کرکے قانونی ذمہ داری کو پوری کریں۔عوامی نمائندگی ایکٹ 1976کے سیکشن 42اے اور سینیٹ (انتخابات)ایکٹ 1975کے سیکشن 25اے کے تحت اثاثوں کے اسٹیٹمنٹس کو جمع کروانے کی آخری تاریخ 30ستمبر تھی تاہم انتخابی ایکٹ 2007کے ذریعے اسے تبدیل کرتے ہوئے 31دسمبر کردیا گیا۔الیکشن ایکٹ کی دفعہ 137کے مطابق سینیٹ اور اسمبلیوں کا ہر رکن اپنی، اپنی شریک حیات اور 30جون تک اپنے زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات ہر سال 31دسمبر سے قبل الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائے گا۔اگر کسی رکن کی جانب سے جمع کرائی گئی اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جھوٹی ثابت ہوئیں تو 120دنوں میں اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن