یکم جنوری سے صنعتوں کیلئے خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی میں 6 فیصد کمی ہو گی‘ رزاق داؤد
لاہور (کامرس رپورٹر)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرِزاق داؤدنے کہا ہے کہ یکم جنوری2021 سے صنعتوں کے لئے خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی میں 6فیصد کمی کی جارہی ہے -خام مال پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی سے صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کے ہمراہ پنجاب کے صنعت کاروں اور تاجروں سے ملاقات میں کیا ہے ۔ کی۔دربارہال سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات کے دوران صنعت کارو ں کے مسائل،صنعتکاری اور دیگر ایشوزپر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے پنجاب میں صنعت کاری کے عمل کے فروغ اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی-وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرِزاق داؤد نے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں وفاق میں صنعتکاروں کا نمائند ہ ہوں اور آپ کے تمام جائزمسائل حل کراؤں گا - مشیر تجارت نے کہاکہ انڈسٹریلائزیشن کی لانگ ٹرم پلاننگ کے لئے صنعت کار تجاویز دیں۔ بزنس کمیونٹی مشینری کی درآمد کیلئے حکومت کے ٹیمپریری اکنامک ریفنانس فیسیلٹی (TERF)سے فائدہ اٹھائیں اوروفاقی حکومت کی 100 ارب روپے کی یہ سکیم 31 مارچ 2021 تک جاری رہے گی ۔ اسلم اقبال نے کہاکہ انسپکٹر لیس رجیم بنالیا صوبے میں جلد متعارف کرایاجارہاہے۔صوبے بھر میں نئے صنعتی مراکز قائم کئے جارہے ہیں -اس موقع پر سیکرٹری صنعت وتجارت واصف خورشید، چیئرمین پیڈمک نبیل ہاشمی، صدر ایوان صنعت و تجارت لاہور میاں طارق مصباح کے علاوہ گوجرانوالہ،فیصل آباد، راولپنڈی، گجرات، سیالکوٹ چیمبرز کے صدور اور صنعت کاربھی موجود تھے۔