ٹیم مینجمنٹ کا ان فٹ امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس) بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہرہوگئے۔بائیں ہاتھ کے اوپنرامام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔امام الحق کل شام ساڑھے چھ بجے آکلینڈ سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔ ٹریننگ کے دوران امام الحق کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی۔بابر اعظم کا ری ہیب پروگرام نیوزی لینڈ میں جاری ہے۔