• news

آسٹریلوی فاسٹ بائولرایرون سمرز پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر ایرون سمرز پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی کھلاڑی کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا اعلان کرے گا، ڈومیسٹک کرکٹ میں ہر ٹیم ایک غیر ملکی کھلاڑی شامل کر سکتی ہے۔پاکستان کپ میں شرکت سے قبل آسٹریلیا کے فاسٹ بولر ایرون سمرز پاکستان میں ٹریننگ کیمپ میں شریک ہوں گے۔آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز پاکستان ون ڈے کپ کھیلیں گے، ایرون سمرز پاکستان کپ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان ون ڈے کپ 8 جنوری سے کراچی میں شروع ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن