• news

تاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مال روڈ پر ٹریفک کا تسلسل ضروری: ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ لاہور پر جلسے اور جلوس کی اجازت دینے کیخلاف درخواست پر قرار دیا ہے کہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مال روڈ پر ٹریفک کا تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے، جسٹس جواد حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست پر فیصلہ جاری کیا، عدالت نے ہدایت کی کہ ریڈ زون ایکٹ 2020 کی منظوری کے بعد مکمل طورپر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، عدالت نے باور کرایا کہ صوبے میں امن کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب حکومت اقدامات کرے اور قانون کی خلاف ورزی پر متعلقہ محکمے مقدمات درج کریں، فیصلے میں زور دیا گیا کہ میڈیا کے ذریعے ریڈ زون ایکٹ سے متعلق آگاہی دی جائے، فیصلے میں نشاندہی کی گئی کہ آئین کے تحت شہریوں کی آمد و رفت پرکوئی پابندی نہیں اور آئین کا آرٹیکل 9 شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی بھی ضمانت دیتا ہے،  آرٹیکل 18 شہریوں کے کاروبار کو تحفظ دینے کی نشاندہی کرتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن