پھلروان میں 5 سالہ بچے سے زیادتی
پھلروان (نامہ نگار) پھلروان سیم نالہ آبادی میں پانچ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ واقعات کے مطابق پانچ سالہ بچہ گھر کی چھت پر تھا پڑوسی توصیف اسے کبوتر دکھانے کے بہانے گھر لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ بچے کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔