• news

کرسمس پر برطانوی ملکہ کی نقالی والی مزاحیہ ویڈیو: سوشل میڈیا والے چینل پر برس پڑے

لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ کے مقامی چینل نے کرسمس پر ملکہ الزبتھ دوم کی نقالی کرتی مزاحیہ ویڈیو نشر کردی۔سیاستدانوں اور عوام نے چینل پر کڑی تنقید کی اور  لوگوں نے ویڈیو پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔چار منٹ کی وڈیو میں ملکہ کو رقص کرتے اور پھر کرسمس اور نئے سال کی آمد پر بیان دیتے دکھایا گیا ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں نے چینل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وڈیو کو انتہائی نامناسب اور ملکہ الزبتھ کے وقار کے منافی قرار دیا۔برطانوی سیاستدان Nigel Farageنے بھی ملکہ کی مزاحیہ وڈیو پر برہمی کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن