سپریم کورٹ کا 2 رکنی بنچ کل سے لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریگا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس پاکستان کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ 28 دسمبر سے لاہور رجسٹری میں مقدمات پر سماعت کرے گا روسٹر جاری کر دیا گیا‘ بنچ میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہیں‘ کاز لسٹ جاری کر دی گئی اور وکلاء کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ وکلاء کی سماعت کے التواء کی استدعا منظور نہیں کی جائے گی۔