پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر نائیجیریا پہنچ گیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی طرف سے نائجیریا میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا دوسرا سی 130 طیارہ امدادی سامان لیکر نیامے پہنچ گیا۔ برادر ملک کیلئے 34 ہزار پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان پہنچایا گیا ہے۔ نائجیریا کے نگران وزیر خارجہ سمیت سرکاری و فوجی معززین نے استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ فلیٹ امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام نائیجیر کے ساتھ ہیں۔