• news

پی ٹی آئی سونامی اﷲ کا عذاب‘ قوم جلد نجات پائے گی: سراج الحق

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سونامی اﷲ کا عذاب ہے جس سے قوم جلد نجات پائے گی۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر شوگر‘ لینڈ‘ ڈرگ‘ چینی اور آٹا مافیا کا احتساب کر ے گی۔ وزیراعظم کے تربیت نہ ہونے کے بیانات اپنی اور ٹیم کی نااہلی کا اعتراف ہے۔ کابینہ اجلاس میں سیاسی مخالفین کی سرکوبی کی بجائے قومی مسائل پر توجہ دی جائے۔ حکومت کی نااہلی اور کاہلی کے باعث پی آئی اے کے اثاثے داؤ پر لگ چکے ہیں۔ وزیراعظم بروقت ریکوڈک پر فیصلہ نہیں کرتے تو پھر وہ کیا کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ ریکوڈک پر عدالتی کمشن قائم کرے تاکہ تمام کارروائی قوم کے سامنے آ سکے۔ خط بروقت نہ لکھنے سے پاکستان کو 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن