• news

بھارت زیر حراست کشمیریوں کو حق خودارادیت کی سوچ بدلنے پر مجبور کر رہا ہے: سردار مسعود 

اسلام آباد‘ مظفر آباد (نیوز رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں قید ہزاروں کشمیری نوجوانوں پر بدترین تشدد اور اُن کی برین واشنگ کر کے انہیں آزادی کے مطالبے سے منحرف کرنے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں اور اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کر کے ان نوجوانوں اور دوسرے سیاسی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔ ہفتہ اپنے ایک بیان میں صدر آزادکشمیر نے کہا کہ گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد تاریخ کابدترین لاک ڈائون لگا کر بھارتی قابض فوج نے جن تیرہ ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر کے مخصوص نظر بندی کیمپوں میں ڈالا تھا اُن سے اُن کے والدین اور رشتے داروں کو ملنے دیا جا رہا ہے اور نہ ہی اُن کے بارے میں کوئی اطلاع اُن کے لواحقین کو فراہم کی جا رہی ہے۔ پابند سلاسل کشمیری نوجوانوں کو حق خودارادیت  کی سوچ بدلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔  بھارت نے وادی میں نازی جرمنی طرز کے کیمپ بنا لئے۔

ای پیپر-دی نیشن