• news

 دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے‘ ہمارے حوصلے  پست نہیں کر سکتے: شیخ رشید 

اسلام  آباد (نوائے وقت رپورٹ)  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بلوچستان میں دہشتگرد کارروائی پر بات کی اور کہا کہ پاکستان کو اندر سے کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ سکیورٹی فورسز اندرونی وبیرونی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں بہت کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ دشمن اس علاقے میں پریشانی پیدا کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ ناکام ہونگے۔ انہوں نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ایف سی کے شہید جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ جلد ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن