خلیج عرب کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس : قطر سے سفارتی تعلقات کی بحالی پر غور
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النبہان کو پانچ جنوری کو سعودی عرب میں منعقد ہونے والے خلیج تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اجلاس میں خلیج تعاون تنظیم کی سپریم کونسل خلیج کے ممالک کے تعاون میں اضافہ اور خطے کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ نیٹ نیوز کے مطابق خلیج عرب کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس ہوا اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس میں قطر سے سفارتی تعلقات کی بحالی بھی شامل ہے سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی عرب ،امارات ،کویت عمان اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، قطر سے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔