• news

وقت آگیا ہم کرونا وبا سے سبق سیکھیں ، مستقبل میں بچائو کیلئے کچھ کریں: سربراہ عالمی صحت

لندن/ برلن (آئی این پی) کرونا وائرس کی نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد یورپ کے کئی ممالک میں عمر رسیدہ افراد کو اتوار کو کرونا وائرس کی ویکسین لگانا شروع کر دی گئی ہے جبکہ فرانس میں حکام نے تیسرے لاک ڈاؤن کا امکان ظاہر کیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فائزر اور بائیو این ٹیک کے اشتراک سے بنائی گئی ویکسین کی ابتدائی خوراکیں سنیچر کو اٹلی، سپین اور فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک پہنچیں جو ریٹائرمنٹ ہومز اور  بیمار افراد کا خیال رکھنے والے عملے کو دی جا رہی ہیں۔21 دسمبر کو فائزر- بائیو این ٹیک کی ویکسین کی منظوری کے بعد یورپی یونین کے 27 ممالک میں ویکسینیشن کے لیے اتوار کا دن مقرر کیا گیا تھا لیکن کچھ ممالک نے سنیچر سے ہی اس کا آغاز کر دیا۔ جرمنی کے ایک کیئر ہوم میں 101 سالہ خاتون کو ویکسین لگانے سے ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا گیا۔ویکسین کی منظوری اور اس کی فراہمی نے 2021 میں اس وبا سے چھٹکارے کی امیدیں بڑھا دی ہیں، جو گذشتہ سال چین سے شروع ہوئی اور جس کی وجہ سے اب تک 17 لاکھ لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اتوار کو پہلے انٹرنیشنل ڈے آف ایپیڈیمک پریپیئرڈنس کے موقع پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کی وبا سے سبق لینے کا وقت آگیا ہے۔تاریخ بتاتی ہے کہ یہ آخری وبا نہیں ہوگی اور وبائیں زندگی کی حقیقت ہوتی ہیں۔'دوسری جانب فرانس کے وزیر صحت نے تیسرے ملک گیر لاک ڈاؤن کے امکانات کو مسترد نہیں کیا ہے کیونکہ کرسمس کے بعد ملک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔'ہم وہ اقدامات خارج نہیں کریں گے جو عوام کو بچانے کے لیے اہم ہیں۔اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے، بلکہ ہم ہر گھنٹے بعد صورتحال کا معائنہ کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن