صدر علوی کی بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ صدر شہید ہونے والے ایف سی اہل کاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے اور غمزدہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔