سینٹ‘ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں‘ استعفے دیئے تو معاملات دھرے رہ جائینگے: ناصر حسین
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) والے احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو پہلے استعفیٰ دیں۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ایم کیو ایم مردم شماری کے لیے اسلام آباد میں احتجاج کرے گی تو ہم بھی ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا سینٹ اور بلدیاتی الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں۔ استعفے دے دیئے تو معاملات دھرے رہ جائیں گے۔ ایم کیو ایم والے احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو پہلے استعفیٰ دیں، ہم سب ساتھ ہیں اور نااہل حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔