• news

ٹی 20:نیوزی لینڈ کی ناردرن نائٹس نے پاکستان شاہینز کو 21رنز ہرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیوزی کی ناردرن نائٹس نے پاکستان شاہینز کو ٹی ٹونٹی میچ میں 21 رنز سے ہرا دیا۔ 204 رنز کے تعاقب میں پاکستان شاہینز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز ہی بنا سکی۔ ذیشان ملک 52 اور حیدر علی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے 85 رنز کی شراکت قائم کی۔ خوشدل شاہ 25 اور روحیل نذیر 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ناردرن نائٹس کے جوش براؤن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ناردرن نائٹس نے مقررہ بیس اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے تھے۔ ٹم سائفرٹ 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ پاکستان شاہینز کے خوشدل شاہ اور موسی خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی میچ سیڈن پارک ہملٹن میں کھیلا گیا۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم اپنا دوسرا میچ 29 دسمبر کو ویلنگٹن فائربرڈز کے خلاف کھیلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن