عوامی شکایت کو اولین ترجیح پر حل ،سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ
لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب بھر کے 32 ماڈل بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی خریداری کے لیے شہریوں کا رش رہا۔ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے عوامی شکایت کو اولین ترجیح پر حل کرنے اور سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے ہدایت کیں۔ اتوار کے روز لاہور کے بازاروں میں سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ادرک 310 روپے کمی کے بعد 330 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی آلو گزشتہ ہفتے کی نسبت 5 روپے کمی کے بعد 35 پیاز 30 ٹماٹر 95 کریلے 67 روپے فی کلو میں فروخت ہو ئیں ۔اسی طرح پھلوں میں سیب کالا کولو اول 100 ، امرود 95 ، کیلا 50 انار قندہاری 200 ، پیپتا 140، گریپ فروٹ 13 روپے میں فروحت ہو ئے۔