رائے ونڈ ،نیٹ کنکشن ٹیکس میں خاموشی سے اضافہ، سپیڈ انتہائی سست ،صارفین پریشان
رائے ونڈ ( نامہ نگار)نیٹ سپیڈ انتہائی سست ،صارفین کی مشکلات میں اضافہ ۔پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ نے صارفین کا ’’بینڈ ‘بجا دیا ۔انٹر نیٹ کنکشن پر ٹیکس اضافہ کیساتھ ساتھ نیٹ کی سپیڈ ختم ہو کر رہ گئی ۔پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے صارفین کو خاموشی سے اضافی بل ڈالنا معمول بنا لیا ،فیکٹری ایریا سمیت دیگر ملٹی نیشنل اداروں اور بنکوں نے مہنگے ترین پیکج حاصل کر رکھے ہیں جنکی شکایات کو نظر انداز کیاجارہا ہے جبکہ عملہ پی ٹی سی ایل کے تعاون سے غیر قانونی انٹر نیٹ کنکشن کی بھرمار ہو چکی ہے۔