27دسمبرسیاہ ترین دن،ملک دشمنوں نے بے نظیر کو عوام سے جدا کیا، قمر کائرہ
لاہور(نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ27دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ ملک دشمنوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو عوام سے جدا کیا۔ بے نظیر بھٹو شہید لوگوں کے دلوں میں زندہ اور قاتل نفرت کی علامت ہیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بی بی شہید نے پاکستان کی خاطر جان کی قربانی دی۔ ہر دلعزیز راہنما شہید بی بی نے بحیثیت وزیراعظم محکوم و محروم طبقات کے لئے یادگار اقدامات اٹھائے، بے نظیر بھٹو شہید بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت چہرہ تھیں۔بی بی شہید کا سوات میں پرچم پاکستان سربلند کرانا قومی کارنامہ تھا ،بی بی شہید کی روح قومی مجرموں کا پیچھا کر رہی ہے۔